بھارت سے بدترین ناکامی پر سری لنکن کوچ نک پوتھاس کھلاڑیوں پر برس پڑے

اسپورٹس ڈیسک  پير 21 اگست 2017
19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی زبان میں ناقابل قبول ہے، نک پوتھاس۔ فوٹو :فائل

19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی زبان میں ناقابل قبول ہے، نک پوتھاس۔ فوٹو :فائل

دمبولا:  بھارت کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد سری لنکا کے قائم مقام کوچ نک پوتھاس نے بیٹسمینوں پر برہم ہوگئے۔

نک پوتھاس نے کہا کہ ایک کوچ ہونے کے ناطے ہمارا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوتا اور میدان میں انھیں جاکر لڑنا ہوتا ہے، وہاں پر انھیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوتے ہیں، انھیں اپنے تجربے سے کنڈیشنز کو سمجھنا اور حریف کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں پہلے میچ میں بہت بڑی شکست ہوئی مگر میں بدستور کھلاڑیوں کی اس رسوائی سے باہر آنے کیلیے حوصلہ افزائی کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 139 تھا اور پھر ہم نے اپنی باقی 9 وکٹیں صرف 77 رنز کے دوران گنوا دیں، 19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی زبان میں ناقابل قبول ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔