- چین رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دے گا، وزیرخارجہ
- امن معاہدے پر عمل درآمد؛ طالبان نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کردیا
- لاپتہ افراد کیس؛ اعلی حکام کو ہرجانے، شوکاز نوٹسز اور توہین عدالت کے فیصلے معطل
- اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان ریس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا
- سابق کرکٹرز13 سال بعد جنوبی افریقا کو کراچی میں کھیلتا ہوا دیکھنے کے منتظر
- براڈ شیٹ کیس؛ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
- کے ای ایس سی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد
- ٹی 10 لیگ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یواے ای کے ویزے جاری نہ ہوسکے
- اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب
- اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ انگلینڈ میں پھنس گئے
- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
امریکی جنگی جہاز اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 5 فوجی زخمی، 10 لاپتہ

حادثے کے بعد ملائیشیا اور سنگاپور میں بحری حدود کا تنازع کھڑا ہوگیا۔ فوٹو: رائٹرز
سنگاپور: امریکی بحریہ کے جنگی جہاز اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 10 فوجی لاپتہ اور 5 زخمی ہوگئے۔
امریکی بحریہ کے مطابق سنگاپور کے ساحل کے قریب گائیڈڈ میزائل سے لیس جہاز ’یو ایس ایس جان مکین‘ اور لائیبیریا کے آئل ٹینکر ’ایلنک ایم سی‘ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں امریکی جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور عملے کے 5 اہلکار زخمی جب کہ 10 سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
امریکی بحریہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا جنگی جہاز معمول کے طور پر لنگر انداز ہونے کے لیے سنگاپور کے شانگی بحری اڈے کی طرف بڑھ رہا تھا کہ سورج طلوع ہونے سے قبل اس کی ٹکر ہوگئی۔ چار زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنگاپور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سمندر میں ڈوبنے والے اہلکاروں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں امریکی اور سنگاپور کی نیویز کے جہاز، کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی بحریہ اور فلپائنی تجارتی جہاز میں تصادم، متعدد فوجی زخمی اور لاپتہ
دوسری طرف آئل ٹینکر کے عملے نے بتایا کہ اس پر 12 ہزار ٹن تیل لدا ہوا ہے تاہم حادثے کے باوجود جہاز سے تیل کا اخراج نہیں ہوا۔ آئل ٹینکر پر موجود عملے کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
اس واقعے پر ایک بین الاقوامی تنازع بھی پیدا ہوگیا ہے کیونکہ سنگاپور کی میری ٹائم پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثہ ان کے پانیوں میں ہوا جب کہ ملائیشیا کی بحریہ کے سربراہ احمد قمرالزمان بدرالدین کے بیان میں کہا گیا کہ واقعہ ملائیشیا کی حدود میں پیش آیا اور مدد کے لیے ملائیشین نیوی کے جہاز روانہ کردیے گئے ہیں۔ جائے حادثہ کے نزدیک پیڈرا برانکا کے علاقے پر سنگاپور اور ملائیشیا کے درمیان ملکیت کا تنازع چل رہا ہے جبکہ 2008 میں بین الاقوامی عدالت نے سنگاپور کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم ملائیشیا نے رواں سال نظرثانی کی اپیل دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں بحری جہازوں میں ٹکر سے 4 افراد ہلاک
واضح رہے کہ دو ماہ میں امریکی جنگی جہاز کے تصادم کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 17 جون کو امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزگیرالڈ جاپان کے نزدیک ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔