اے پی سی کے بہانے متحدہ کے دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، منظور وسان

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
 آل پارٹیز کانفرنس کے بہانے متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، منظور وسان : فوٹو : فائل

آل پارٹیز کانفرنس کے بہانے متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، منظور وسان : فوٹو : فائل

کراچی: وزیرصنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل میں نے کہہ دیا تھا کہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بہانے متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، متحدہ پاکستان اور لندن پہلے سے ہی ایک ہیں، 4 ماہ پہلے بھی میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں اب پی ایس پی ، متحدہ اورمہاجر بھی ان کے ساتھ ایک ہوجائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2017 عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا

اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے کیوں کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں پنہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے ہم پارٹی مشاورت کے بعد ہی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔