- کے ٹو فتح کرنا موت کو دعوت کے برابر تھا، نیپالی کوہ پیما
- بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار
- ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن‘‘ کا انعقاد فروری میں ہو گا
- گاڑی خریدنے پر 42 فیصد سرکاری خزانے میں جاتا ہے، تجزیہ کار
- عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا
- سندھ؛ 435 کرپٹ افسران، ملازمین میں 217 اساتذہ نکلے
- کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری
- 5G کوعام صارف کی دسترس میں لانے کی جانب سفر کا آغاز
- کورونا ویکسین مٹاپے کا شکار افراد کیلئے خوشخبری نہیں !
- سینیٹ الیکشن: شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے آنے کا امکان
- کورونا کا شکار ہونے والے جوڑے نے قرنطینہ وارڈ میں شادی کرلی
- سی این این کے میزبان لیری کنگ چل بسے بینظیر سمیت اہم شخصیات کے انٹرویو کیے
- فیس بک نے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ لاگ آن نہ ہونے کی وجہ بتادی
- کوروناوبا؛ مزید 48 افراد جاں بحق؛ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
- وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، 17 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا
- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
پاک سرزمین پارٹی کا ایم کیو ایم پاکستان کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی اے پی سی غدار وطن کے خلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، رہنما پی ایس پی انیس ایڈووکیٹ۔ فوٹو : آن لائن
کراچی: پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کا وفد ڈپٹی کنوینر عامرخان کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس پہنچا جہاں انہوں نے باضابطہ طور پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی میں پہلے بھی رابطے تھے، ہم قاتل اور مقتول کی سیاست پر لعنت بھیج چکے ہیں، ہم صرف اس صوبے کو امن کی فضا دینا چاہتے ہیں اور یقین ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے عوام کی آواز سن رہی ہے ،ان کی بقا اسی میں ہے کہ غدار وطن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا جائے اور کل کی اے پی سی غدار وطن کیخلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کہا کہ کل کی اے پی سی میں پاکستان بالخصوص سندھ میں کرپشن پر بات ہوگی، ہم لندن سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں، ہمیں متنازع گفتگوسے پرہیز کرنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ اس شہر کی بہتری کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کریں، اس کے لیے دونوں جماعتوں کا ایک ساتھ کھڑا ہونا خوش آئند ہے۔ سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے کہا کہ تصادم اور تشدد کی سیاست نہیں کریں گے، مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔
دو سری جانب ایم کیو ایم پاکستان 25 سال کے بعد مہاجر قومی مومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد سے بھی ملاقات کریگی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائی گی۔ کراچی میں ان جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات حل ہوگئے تو ایم کیوایم کے تین دھڑوں میں اتفاق کے امکانات روشن ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔