- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
سلمان خان پڑوسیوں سے پریشان
ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 11 کا نیا پرومو جاری کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پڑوسیوں اور پڑوسیوں کو سلمان خان سے پریشان دکھایا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے دبنگ شو باگ باس کا انتظار بھارت سمیت پاکستانی شائقین کو بھی شدت سے رہتا ہے اور اب شائقین کا یہ انتظار ختم ہوگیا بگ باس سیزن 11 کا پرومو جاری کردیا گیا ہےجس میں سلمان ہمیشہ کی طرح انرجی سے بھرپور شرارتیں کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون ایک بار پھر ’’بگ باس‘‘ کے لئے بے تاب
بگ باس کے ہر سیزن میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہربار کچھ نہ کچھ نیا موضوع رکھا جاتا ہے ، مثلاً گزشتہ سیزن میں ایروپلین، جنت جہنم وغیرہ دکھایا گیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی اوراب بگ باس کا نیا موضوع پڑوسی اور پڑوسیوں سے ہونے والی پریشانیاں ہیں ، موضوع کی مناسبت سےسلمان خان پرومو میں اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرتے اور خود ان سے پریشان ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Adding more fizz to your festive season! @BiggBoss with @BeingSalmanKhan. Presented by @iamappyfizz, Powered by @oppomobileindia @ColorsTV pic.twitter.com/gGe8JHb5UV
— Raj Nayak (@rajcheerfull) August 18, 2017
سلمان خان پریشان انداز میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے اپنے پڑوسی سے کیا مانگا؟پیار مانگا صرف پیار ، سلمان کی جانب سے ادا کی گئی اس لائن سے صاف ظاہر ہے کہ اس بار بگ باس میں ان لوگوں کی مشکلات دکھائی جائیں گی جو اپنے پڑوسیوں سے تنگ ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان ایک بار پھر ’’بگ باس ریئلٹی شو‘‘ کی میزبانی کریں گے
واضح رہے کہ سلمان خان بگ باس کی میزبانی گزشتہ 8 سیزن سے کرتے آرہے ہیں،جب کہ 11 ویں سیزن میں بھارتی یوٹیوب اسٹار ڈھنچک پوجا، مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ثنا سعید اور ٹی وی اداکارہ نیاشرما وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔