- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
پاکستانی گلوکارکی موت کی خبرسوشل میڈیا پروائرل
کراچی: نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی موت کی جھوٹی خبر نے میڈیا پر ہلچل مچادی تاہم گزشتہ خبروں کی طرح یہ خبر بھی جھوٹی نکلی جس کی تصدیق خود بلال خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے متعدد اداکاروں کی موت کی جھوٹی خبر آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے ، جھوٹی موت کی افواہوں کا شکار اب تک متعدد اداکار بن چکے ہیں جن میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور ٹی وی اداکارہ شوئیتا تیواری شامل ہیں اور اب ان میں پاکستانی گلوکار بلال خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اسٹارز
نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی جانب سے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ کھینچ لی ، بلال نے مقامی اخبار کی ایک نیوز جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کا ذکر تھا جو کم عمری میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی جانب توجہ دلائی ،حیرت انگیز طور پر اس نیوز میں بلال خان کانام بھی شامل تھا، گلوکار نے نہایت غصے سے لکھا کہ یہ نیوز جعلی ہے میں ابھی مرا نہیں بلکہ زندہ ہوں۔
https://twitter.com/bilalkhan/status/899306026809176065
بلال خان کے مداحوں نے خبرکی تصیح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جان کر بہت خوش ہیں کہ ان کے پسندیدہ گلوکار زندہ ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ نیوز میں حقیقت میں اداکار بلال خان کی بات کی جارہی ہےجو چند سال پہلے سیٹ پر آگ لگنے کی وجہ سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔
وہ ایکٹر بلال خان کی بات کر رہے ہیں جو10 اگست2010 میں سیٹ پر آگ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا تھا پھر اسی وجہ سے وہ فوت ھو گیا تھا 14اگست 2010 کو pic.twitter.com/YFZJVqaxmE
— Zaeem Binyamin (@zaeem_ashraf) August 20, 2017
جب کہ کئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے پرکشش انسان کے ساتھ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے۔
https://twitter.com/princess1219121/status/899484134795603969
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔