پاکستانی گلوکارکی موت کی خبرسوشل میڈیا پروائرل

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
شاہ رخ خان، امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار جھوٹی موت کی خبر کا شکار ہوچکے ہیں؛فوٹوفائل

شاہ رخ خان، امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار جھوٹی موت کی خبر کا شکار ہوچکے ہیں؛فوٹوفائل

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی موت کی جھوٹی خبر نے میڈیا پر ہلچل مچادی تاہم گزشتہ خبروں کی طرح یہ خبر بھی جھوٹی نکلی جس کی تصدیق خود بلال خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے متعدد اداکاروں کی موت کی جھوٹی خبر آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے  ، جھوٹی موت کی افواہوں کا شکار اب تک متعدد اداکار بن چکے ہیں جن میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور ٹی وی اداکارہ شوئیتا تیواری شامل ہیں اور اب ان میں پاکستانی گلوکار بلال خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اسٹارز

نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی جانب سے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ کھینچ لی ، بلال نے مقامی اخبار کی ایک نیوز جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کا ذکر تھا جو کم عمری میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی جانب توجہ دلائی ،حیرت انگیز طور پر اس نیوز میں بلال خان کانام بھی شامل تھا، گلوکار نے نہایت غصے سے لکھا کہ یہ نیوز جعلی ہے میں ابھی مرا نہیں بلکہ زندہ ہوں۔

https://twitter.com/bilalkhan/status/899306026809176065

بلال خان کے مداحوں نے خبرکی تصیح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جان کر بہت خوش ہیں کہ ان کے پسندیدہ گلوکار زندہ ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ نیوز میں حقیقت میں اداکار بلال خان کی بات کی جارہی ہےجو چند سال پہلے سیٹ پر آگ لگنے کی وجہ سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

جب کہ کئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے پرکشش انسان کے ساتھ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے۔

https://twitter.com/princess1219121/status/899484134795603969

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔