- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
مسلم اکثریتی علاقے میں دھماکے میں ملوث بھارتی فوج کا کرنل ضمانت پر رہا

دھمکیوں اور رکاوٹوں کے باعث متعدد گواہ اپنے بیانات سے پھر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 2008 کے مالیگاؤں دھماکا کیس میں ملوث لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پرساد پروہت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس آر کے اگروال کی زیرصدارت بنچ نے بھارتی فوج کے کرنل پروہت کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ کرنل پروہت گزشتہ 9 برس سے جیل میں تھا، جب کہ دھمکیوں اور رکاوٹوں کے باعث اس کیس کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے اور متعدد گواہ اپنے بیانات سے پھر چکے ہیں۔
ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں کے مسلم اکثریتی علاقے میں یہ بم دھماکہ 29 ستمبر 2008 میں ہوا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکوں کے الزام میں ایک خاتون سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت کو 2008 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرد جرم کے مطابق کرنل پروہت کا تعلق ہندو انتہا پسند تنظیموں سے ہے جن کے کہنے پر اس نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کےلیے یہ دھماکا کیا۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بھی رواں سال ممبئی کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔