نامور ادیبہ قرۃالعین حیدر کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017

 کراچی: اردو کی نامور ادیبہ افسانہ نگار، مترجم اور ناول نگار قرۃالعین حیدر کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔

20 جنوری 1927 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہونے والی قرۃالعین حیدر اپنے ہم عصر مصنفین میں ممتاز حیثیت رکھتی تھیں ،وہ حقیقت پسندی کی قائل تھیں جس کی جھلک واضح طور پر ان کی تحریروں میں نظرآتی تھی۔

قرۃالعین حیدر کو شہرت ان کے ناول ’’آگ کا دریا‘‘ سے ملی جسے اردوادب میں کلاسیکل حیثیت حاصل ہے، ان کی دیگر تصانیف میں سیتا ہرن، میرے بھی صنم خانے میں ، آخری شب کے ہم سفر ، گردش رنگ چمن ، کارجہاں دراز وغیرہ شامل ہیں، ان کے تمام ناولوں میں تقسیم ہند کا درد صاف نظر آتا ہے۔

قرۃالعین حیدر 21 اگست 2007 کو طویل علالت کے بعد دہلی میں انتقال کرگئیں لیکن اپنی تحریروں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔