- امریکا روس سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے معاہدے کی توسیع پر رضامند
- تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا
- اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
- چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت
- بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا، 8 ہلاک
- وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا
- براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے
- ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا
- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
بھارتی قومی ترانے پر کھڑا نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبہ گرفتار

کشمیری نوجوان حیدرآباد کے کالج میں انجینئرنگ کے طالب علم اور ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ فوٹو: فائل
حیدرآباد دکن: بھارتی ریاست تلنگانہ کے سینما گھر میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر 3 کشمیریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سینما میں فلم شروع ہونے سے قبل اسکرین پر بجائے جانے والے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے تین کشمیری نوجوانوں جمیل گل، عمر فیض اور مدبر شبیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی علماء نے یوم آزادی پر قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کردیا
پولیس کے مطابق مذکورہ تینوں نوجوانوں کے خلاف قومی ترانے کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سینما میں ایک اعلیٰ پولیس افسر موجود تھا جس نے پولیس کو اس بارے میں بتا کر طلبہ کو گرفتار کروایا۔ یہ تینوں نوجوان مقامی کالج میں انجینئرنگ کے طالب علم اور ہاسٹل میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ترانہ لازمی قرار
واضح رہے کہ بھارتی سینما میں فلم سے قبل قومی ترانہ بجانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس دوران کھڑے نہ ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے سخت قانون بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔