- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
انٹارکٹیکا میں91 نئے آتش فشانوں کی دریافت
لندن: عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے برفانی براعظم قطب جنوبی یعنی انٹارکٹیکا میں 138 آتش فشانوں کا پتا چلایا ہے جن میں سے 91 ایسے ہیں جن کے بارے میں پہلی بار ہمیں علم ہوا ہے۔
ریموٹ سینسنگ نامی تکنیک استعمال کرتے ہوئے، خصوصی مصنوعی سیارچوں کے ذریعے انٹارکٹیکا کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس برفیلے براعظم پر ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں۔
البتہ ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ ان میں سے کتنے آتش فشاں سرگرم اور کتنے مردہ یعنی غیر سرگرم ہیں۔ یہ جاننا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ سرگرم آتش فشاں کسی وقت بھی اچانک پھٹ پڑ سکتے ہیں اور ان سے خارج ہونے والا گرم لاوا اور راکھ زمینی ماحول کو شدید طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ قطب جنوبی پر برف کی صورتِ حال پہلے ہی بہت خراب ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ حال ہی میں وہاں سے ایک بہت بڑا برفانی تودا ٹوٹ کر سمندر میں آزاد ہو گیا ہے جبکہ وہاں پر موجود سینکڑوں فٹ موٹی برف کی تہہ بتدریج پتلی ہوتی جا رہی ہے۔
اگر اس مسئلے میں آتش فشانی سرگرمیاں بھی شامل ہو گئیں تو خدشہ ہے کہ انٹارکٹیکا پر برف پگھلے کا سلسلہ اور بھی تیز ہو سکتا ہے اور جس سیارے پر ہم رہ رہے ہیں یعنی زمین پر تباہ کن حالات ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں کہیں پہلے نمودار ہو سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔