آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش سفیر کی ملاقات

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، اماراتی سفیر- فوٹو: اسکرین گریب

خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، اماراتی سفیر- فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش سفیر عیسیٰ عبداللہ کی الوداعی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر امارتی سفیرعیسیٰ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوار نوعیت کے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔