- یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
- الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے
- دماغ میں روشنی پہنچاکر علاج کرنے والا وائرلیس پیوند
- مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان
- بختاور بھٹو زرداری کو مہندی لگانے والی خاتون کون ہیں؟
- فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم
- برطانیہ میں معجزاتی بچے کی پیدائش
- وزیراعظم عمران خان کا "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں تمام گھوسٹ اسکولوں کوختم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار
- برطانیہ میں کورونا ویکسین پلانٹ میں مشکوک پیکٹ کی موجودگی سے کھلبلی
- الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے، جسٹس فائز
- سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم
- پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ جاری
- واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا
- قرض کا بوجھ اور بڑھتا بجٹ خسارہ
- لاہور میں امام مسجد کا گلا کاٹ کر قتل
- اینٹی بایوٹکس کا استعمال نومولود لڑکوں کی افرائش متاثر کرسکتا ہے
- عمر10 برس، وزن 85 کلو اور مقصد سومو پہلوانی
اسٹار بننا تو دور کی بات ابھی تو مکمل اداکار بھی نہیں ہوں، نوازالدین صدیقی
چاہتا ہوں جو بھی کردار ادا کروں وہ قابل یقین ہو، نواز الدین صدیقی۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اسٹار بننا تو بہت دور کی بات میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں جب کہ اسٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو کو ترجیح دوں گا۔
انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود بھرپور محنت اور اپنے ٹیلنٹ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان اور مقام بنا چکے ہیں۔ نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن لیکن اس کے باوجود بھی وہ خود کو اسٹار کہلوانا پسند نہیں کرتے۔
ایک انٹریو میں نوازالدین صدیقی نے اسٹار پکارے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جانب سے دیے گئے لیبل پر یقین نہیں رکھتے جیسا کہ آپ کو اور لوگوں کی جانب سے اسٹار، سپراسٹار، رومانس کنگ کا خطاب دے دیا جاتا ہے مگر مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میں ایک اسٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو ترجیح دوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں ؛نوازالدین صدیقی بچپن میں پیسوں کیلئے کیا کرتے تھے؟
43 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ اسٹار بننا تو بہت دور کی بات میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں، اور میں ابھی بھی ایک اچھا ادکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں جب کہ میں اپنے کام کو بہت انجوائے کر رہا ہوں اور ابھی مکمل اداکار بننے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلموں سے پہلے تھیٹر کر چکا ہوں اس لیے مجھے انداز ہے کہ کوئی بھی راتوں رات اداکار نہیں بنتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اداکاری سے پہلےنوازالدین کا گزاراکیسے ہوتا تھا؟
نوازالدین کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جو بھی کردار ادا کروں وہ قابل یقین ہو، ایسا نہ ہو کہ اس کردار کا حقیقت کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہ ہو، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ایسے کردار موجود ہیں مگر اب وہ دن گئے جب حقیقی زندگی سے بڑے کردار کسی کو متوجہ کریں، ایسی فلمیں اب ناکام ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس انڈسٹری میں صرف اور صرف کام کرنے کے لیے ہوں اور وہی میرے لیے سب کچھ ہے۔
واضح رہے نوازالدین صدیقی فلم ’بابو موشائی بندوق باز‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔