مقدمات کی واپسی کیلیے کوئی خط جاری نہیں ہوا،شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 فروری 2013
قیاص آرائیاں درست نہیں،ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے،انکی غلط فہمی جلد دورہوجائیگی۔ فوٹو: فائل

قیاص آرائیاں درست نہیں،ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے،انکی غلط فہمی جلد دورہوجائیگی۔ فوٹو: فائل

کراچی: حکومت سندھ نے واضح کیا ہے کہ لیاری کے حوالے سے کوئی مقدمات واپس نہیں لیے گئے اورنہ ہی مقدمات کی واپسی کیلیے کوئی خط جاری کیا گیا۔

یہ وضاحت پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اوروزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جمعرات کوسندھ اسمبلی میں امن وامان کے لیے منعقدہ ان کیمرہ بریفنگ کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔شرجیل میمن نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ہماری اتحادی جماعت ہے،ان کی غلط فہمی جلددورکردی جائے گی،اگرمقدمات واپس لینے کاکوئی ایسافیصلہ ہواتواس میں ایم کیو ایم کوبھی شامل کیاجائے گا۔

9

اس حوالے سے قیاص آرائیاں درست نہیں،ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے غلط فہمی کی بنیادپرکوئی بیان دیاہے توان سے بات چیت ہوسکتی ہے اوران کی غلط فہمی دورکی جاسکتی ہے،ہماری ایم کیوایم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے اورنہ ہی بات چیت کیلیے کوئی ڈیڈلاک ہے،ہم کوئی ڈیڈلاک پیدا بھی نہیں ہونے دیں گے ، نوازشریف کے جلسوں کی سیاست جلددم توڑ دے گی،وہ جس منافقت کامظاہرہ کررہے ہیں اسے لوگ سمجھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔