گینگ وارکے مزید8ملزمان مطلوب افرادکی فہرست سے خارج

شاہ ولی اللہ  جمعـء 15 فروری 2013
سروں کی انعامی رقم واپس،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری،مقدمات واپس لیے جانے کابھی امکان. فوٹو فائل

سروں کی انعامی رقم واپس،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری،مقدمات واپس لیے جانے کابھی امکان. فوٹو فائل

کراچی: حکومت سندھ نے کالعدم امن کمیٹی سمیت لیاری گینگ وارمیںملوث مزید8 افرادکے نام انتہائی مطلوب افرادکی فہرست سے خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلیے رکھی گئی انعامی رقم واپس لے لی۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے لیاری میں سنگین جرائم میں ملوث کالعدم پیپلزامن کمیٹی سمیت دیگرجرائم میں ملوث34 افرادمیں سے8افرد کے ناموں کو انتہائی مطلوب افرادکی فہرست سے خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر رکھی گئی انعام کی رقم واپس لے لی جن8 افرادکے ناموں کوانتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کیاگیاہے ان میں عمیر کچھی،شیراز کما نڈ و، عبدالجبارعرف جینگو،راشد بنگالی،ملا نثار ،راشد،فیصل پٹھان،فہیم بادشاہ شامل ہیں۔

10

ان افراد کا نام محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن نمبر/12/17 Pol-11-HD کے تحت واپس لیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل پیپلزامن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے افرادظفر لنگڑا،شفیع پٹھان،آصف نیازی ، شکیل بادشاہ،سہیل ڈاڈا،فرحان موٹا، شاہد مکس پتی،فہد پٹھان، یونس مادی،ایاز زہری،سکندرسکو کانام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیاگیاتھا اور ان کی گرفتاری کیلیے رکھی گئی انعامی رقم واپس لے لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔