فٹبالر راموس کا ریکارڈ 23 واں ’’ریڈ کارڈ‘‘

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
ریفری کی جانب سے دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر تحفظات تھے بہرحال  ہمیں فیصلے کا احترام کرنا ہوتا ہے، راموس ۔ فوٹو : فائل

ریفری کی جانب سے دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر تحفظات تھے بہرحال ہمیں فیصلے کا احترام کرنا ہوتا ہے، راموس ۔ فوٹو : فائل

بارسلونا:  رئیل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کو ریکارڈ 23ویں بار ’’ ریڈ کارڈ‘‘ دکھاکر میدان بدر کردیاگیا، یہ ناخوشگوار واقعہ گزشتہ دنوں ڈیپورٹیو لاکرونا کلب کیخلاف رئیل کی 3-0 سے فتح میں پیش آیا۔

اس مقابلے میں راموس کو 2 یلو کارڈ دکھائے گئے جس کے بعد انھیں میدان  بدر ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ اسپینش ریفریز کو اس معاملے میں انگلش پریمیئر لیگ سے سبق لینا چاہیے جو کھلاڑیوں پر زیادہ سختی نہیں کرتی، راموس نے کہا کہ مجھے ریفری کی جانب سے دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر تحفظات تھے لیکن بہرحال  ہمیں فیصلے کا احترام کرنا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔