منکڈ آؤٹ سے گریز، کیرون پولارڈ نے اسدفدا الدین کو’ دھمکا‘ کر چھوڑدیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
 کیرون پولارڈ اگر چاہتے تو اسدفدا الدین کو آؤٹ کرسکتے تھے ۔ فوٹو : فائل

کیرون پولارڈ اگر چاہتے تو اسدفدا الدین کو آؤٹ کرسکتے تھے ۔ فوٹو : فائل

پراوویڈینس:  کیرون پولارڈ نے منکڈ آؤٹ سے گریز کرتے ہوئے اسدفدا الدین کو’ دھمکا‘ کر چھوڑدیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس اور گیانا ایمیزون کے میچ میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب بارباڈوس کے کپتان اور فاسٹ بولر کیرون پولارڈ نے بولنگ کرتے ہوئے اچانک رک کر کریز سے باہر نکل جانے والے گیانا کے اسد فدا الدین کو تنبیہ کی، وہ اگر چاہتے تو انھیں اس موقع پر آؤٹ بھی کرسکتے تھے۔

یہ منکڈ اسٹائل میں رن آؤٹ شمار ہوتا لیکن انھوں نے حریف بیٹسمین کو صرف تنبیہ دینے پر ہی اکتفا کیا، اس موقع پر گیانا کو اختتامی اوور میں 7 وکٹوں کی موجودگی میں فتح کیلیے مزید 8 رنز درکار تھے، ٹیم نے یہ مقابلہ 4 وکٹ سے جیت لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔