- سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
- بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
- پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں
- ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانی ملک بدر
- فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر
- عدالت کا 3 سال سے پریشان خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
- سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ
- ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
- کنگینہ : انگوروں کو 6 ماہ تازہ رکھنے والا مٹی کا ریفریجریٹر
- کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان
- سندھ؛ معذور بچوں کی تعلیم کیلیے مختص 25 کروڑ روپے غائب، 8 ملزمان پر فرد جرم عائد
- سندھ ہائی کورٹ بار کی سکسیشن بل2021ء کی مخالفت، گورنر کو مراسلہ بھیج دیا
- ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل
- سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
- شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار تھا
- خواتین میں ذیابیطس، دل کی شریانوں میں تنگی کی وجہ بھی بن سکتی ہے، تحقیق
- كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو قتل كردیا
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری میں 4 افراد ہلاک
نئ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ انڈسٹری کو نئے مقام پر لاکھڑا کریگی، نیلم منیر

موجودہ حالات میں ایسی فلمیں بنائی جائیں جو شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھروں تک لا سکیں، اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ کی دل کوچھو جانے والی اداکاری پاکستانی فلمی صنعت کوایک نئے مقام پرلا کھڑا کرے گی۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شانداررہا۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹرمحسن علی نے جس مہارت کے ساتھ ہم سے کام لیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ فلم کے پورے یونٹ نے بڑی محنت اورلگن کے ساتھ کام کیااورمجھے امید ہے کہ اس فلم کودیکھنے کے بعد شائقین کوغیرملکی فلموں کودیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فلم میں جہاں شائقین کی پسند کومدنظررکھا گیا ہے، وہیں اس کے میوزک، رقص ، کہانی، لوکیشنز پرخاص توجہ دی گئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت ایک نئے دورسے گزررہی ہے لیکن اس دورکو یادگاربنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی فلمیں پروڈیوس کی جائیں جوشائقین کوخوب انٹرٹین کریں۔ اس وقت ضرورت شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھرتک لانے کی ہے۔ اس کے لیے سب کومحنت سے کام کرنا ہوگا۔ بلاشبہ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن مل کران سب پرقابوپانے کے ساتھ ساتھ کوئی بہترحل بھی تلاش کیا جاسکتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ دلچسپ موضوع اور جاندار کرداروالی فلمیں میری اولین ترجیح ہونگی، مستقبل میں بہت سے پروجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے لیکن ایک بات توطے ہے کہ تعداد نہیں صرف معیارکوترجیح دونگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔