- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی
- ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہری ملک بدر
- شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
- برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
- علومِ کائنات اور مطالعہ
بیرون ملک غیر قانونی اثاثے؛ پاکستان میں جائیداد منجمد کرنے کی تجویز

اثاثے غیرقانونی ثابت ہونے پرٹیکس عائد،عدم ادائیگی پرکھاتے منجمد،ملکی دولت واپس لانے کیلیے معاہدے کیے جائیں،دستاویز. فوٹو : فائل
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیکس چوری وفراڈ کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات تجویز کرنے کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے حکومت کو بیرون ملک غیر قانونی اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کے ملک میں موجود اثاثے و بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیار دینے کے لیے قانون متعارف کرانے کی سفارش کردی۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب مذکورہ منٹس کی کاپی کے مطابق خصوصی کمیٹی نے بینکنگ چینل کے ذریعے غیرملکی زرمبادلہ پاکستان لانے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 111(4)کے تحت دی جانے والی انکم ٹیکس چھوٹ بھی واپس لینے کی تجویز دی اور کہا ہے کہ اس سیکشن میں ترمیم کی جائے اور بینکنگ چینل سے پاکستان آنے والے زرمبادلہ کے بارے میں بیرون ملک موجود ذرائع آمدنی پوچھیں جائیں اور اگر ذرائع آمدن درست ثابت ہوں تو اس صورت میں یہ چھوٹ دی جائے۔
کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ 1992کی سیکشن 5 میں بھی ترمیم کی جائے، اس کے علاوہ ملک میں ایسا مناسب و موثر قانون ہونا چاہیے جس کے تحت حکومت بیرون ممالک غیر قانونی اثاثے رکھنے والے ایسے لوگوں کے پاکستان میں غیرملکی اثاثوں کی مالیت کے برابر موجود اثاثہ جات ضبط کرسکے یا ان پر بیرون ملک میں موجود اثاثوں کی مالیت کے برابر ٹیکس عائد کرسکے اور عدم ادائیگی پر ان کی ریکوری کے لیے بینک اکاؤنٹس منجمد کر سکے۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ جن لوگوں کی جانب سے اپنے بیرون ملک موجود اثاثہ جات کے بارے میں پوچھ گچھ اور تحقیقات کے دوران ذرائع آمدنی ثابت نہ کیے جاسکیں تو ان کے خلاف پاکستان میں کارروائی کا اختیار ہو اور اس مجوزہ قانون کے تحت ان پاکستانیوں کے بیرون ملک موجود اثاثہ جات کی مالیت کے برابر یہاں پاکستان میں موجود اثاثے ضبط کیے جا سکیں اور ان پر ٹیکس بھی عائد کیے جا سکیں۔
دستاویز میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ بیرون ممالک ٹیکس ہیون میں کالادھن رکھنے والے پاکستانیوں کی دولت ملک میں واپس لانے کے لیے امریکا اور بھارت کی طرز پر ان ممالک کے ساتھ معاہدے کیے جائیں جن ممالک کے بینک اکاؤنٹس میں یہ پاکستانی اپنا کالا دھن رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔