- اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں... پورے 6 ستاروں والا نظامِ شمسی!
- مالدار لیکن بے رحم امریکیوں نے عالمی وبا میں بھی مزید 1,100 ارب ڈالر کمالئے
- یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
- الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے
- دماغ میں روشنی پہنچا کرعلاج کرنے والا وائرلیس پیوند
- مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان
- بختاور بھٹو زرداری کو مہندی لگانے والی خاتون کون ہیں؟
- فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم
- برطانیہ میں معجزاتی بچے کی پیدائش
- وزیراعظم عمران خان کا "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں تمام گھوسٹ اسکولوں کوختم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار
- برطانیہ میں کورونا ویکسین پلانٹ میں مشکوک پیکٹ کی موجودگی سے کھلبلی
- الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے، جسٹس فائز
- سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم
- پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ جاری
- واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا
- قرض کا بوجھ اور بڑھتا بجٹ خسارہ
بارسلونا حملے کا ملزم ہلاک؛ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، ہسپانوی وزیر داخلہ

’’بارسلونا گروپ‘‘کلیساکوتباہ کرناچاہتا تھا،امام عبدالباقی نے حملہ آوروں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیاتھا۔ فوٹو: اے ایف پی


کیٹالونیا: پولیس نے بارسلونا میں دہشت گرد حملے کے اہم روپوش 22سالہ ملزم یونس ابو یعقوب کو گولی مار کرہلاک کردیا۔
ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے کیٹالونیا کے خوںریز حملے کاشکار ہونیوالے تمام 14متاثرین اور حملے میں ملوث دہشت گرد گروپ کے ارکان کی شناخت مکمل کر لی ہے، حکام کے مطابق12افراد پر مشتمل دہشت گرد سیل کا خاتمہ کر دیا ہے، کیٹالونیا کے وزیر داخلہ خواکم فورن نے کہا ہے کہ بارسلونا حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا تاہم دہشت گرد مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ریپول قصبے کا 40 سالہ امام عبدالباقی الستی بھی مذکورہ سیل کا حصہ ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسی نے حملہ آوروں کو شدت پسندی پر مائل کیا تھا، اس امام مسجد کا تعلق مراکش سے ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ عبدالباقی بدھ کے دن الکنر میں ایک گھر میں ہونیوالے دھماکے میں مارا گیا تھا تاہم پولیس تصدیق کے لیے ڈی این اے نمونے جمع کر رہی ہے تاکہ اس حوالے سے باقاعدہ ثبوت حاصل کیا جاسکے۔
ہسپانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بارسلونا میں دہشت گردی کے معاملے کا زیادہ خطرناک پہلو یہ ہے کہ مذکورہ گاڑی کو لوگوں کو روندنے کے لیے کرایے پر نہیں لیا گیا تھا بلکہ ’’شیطان کی ماں‘‘ کے نام سے معروف دھماکا خیز مواد سے بھرنے کے بعد اس کے ذریعے دنیا کے ایک مشہور اور اہم ترین کلیسا کو تباہ کیا جانا تھا تاہم دہشت گردوں نے منصوبہ تبدیل کیا اور اس گاڑی کو کلیسا کی تباہی کے بجائے لوگوں کو کچلنے میں استعمال کیا، یہ انکشاف ان تحقیق کاروں نے کیا جنھوں نے ’’بارسلونا گروپ‘‘ کے ارکان کی جانب سے کرایے پر لیے گئے مکان کے ملبے کی تلاشی لی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔