امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا صدر زرداری اور حنا کھر کو فون

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2013
دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی  اور اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا. فوٹو: فائل

دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی اور اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا. فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ صدر سے امریکی وزیر خاجہ جان کیری نے فون پر بات کی۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی  اور اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا   گیا، امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا اس جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کرے گا۔علاوہ ازیں جان کیری نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کو بھی فون کیا دونوں نے اتفاق کیا کہ مستحکم افغانستان امریکا اور پاکستان کے مفاد میں ہے ،حنا ربانی جان کیری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔