جیو نیوز اور جنگ گروپ پر مکمل پابندی کے لیے پیمرا میں درخواست دائر

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 اگست 2017
درخواست میں میر شکیل الرحمان،جیو نیوز، روزنامہ جنگ اور پریس کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

درخواست میں میر شکیل الرحمان،جیو نیوز، روزنامہ جنگ اور پریس کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  جیو نیوز اور جنگ گروپ پر مکمل پابندی کیلیے پیمرا میں درخواست دائرکر دی گئی۔

درخواست گزاررئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہے کہ جیو نیوز اور جنگ گروپ نے نظریہ پاکستان کیخلاف زہر افشانی کی اور جیو نیوز پیمرا آرڈیننس 2002ء کی خلاف ورزی کامرتکب ہوا۔میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ کے ججزکیخلاف توہین آمیز ریمارکس دیئے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ میر شکیل الرحمان صحافت کے لبادے میں ملک دشمنی پر لگے ہوئے ہیں۔ درخواست میں میر شکیل الرحمان،جیو نیوز، روزنامہ جنگ اور پریس کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان اور جیوکیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے پیمرا سے رجوع کرنیکا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔