سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017

سی پیک کے عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

سی پیک کے عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اور اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ، یہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی وانتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا باعث بنے گا اوراس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہررکاوٹ کو مل کردورکرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اوران کے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، سی پیک کا منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے جوچاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے جب کہ غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثرکردارادا کرے گا۔

وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اورتیزرفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں، صوبے میں تیزرفتار ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، میگاپراجیکٹس مکمل ہونے عوام کو سہولتیں اورریلیف مل رہا ہے اور پاکستان کے عوام ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں جب کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔