گجرات میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد اور ویڈیو بنانے والے دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی ہونے پر ملزمان نے اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی ہونے پر ملزمان نے اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

گجرات: پولیس نے اسٹیج اداکارہ کشش اور اس کے اہل خانہ پر تشدد کرنے والے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز گجرات کے علاقے شادیوال میں اسٹیج اداکارہ کشش کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی ہوگیا تھا جس پر اہل علاقہ نے مشتعل ہوکر اداکارہ اور گاڑی میں سوار اس کے گھر کی دیگر خواتین کو مارا پیٹا تھا، واقعے کی وڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

واقعے کے بعد کشش چوہدری کی درخواست پر تھانہ کنجاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان منیر اور افتخار نے اداکارہ اور اس کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔