کولنگ ووڈ دورہ پاکستان کے لیے ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ: انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کی فاتح انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں لاہور آنے والی ٹیم کے ساتھ 12، 13 اور 15 سمتبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رواں سال ورلڈ الیون، سری لنکا اورویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی

ورلڈ الیون میں شمولیت کی صورت میں کولنگ ووڈ کی کاؤنٹی چیمپئین شپ میں ڈرہم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے والی عالمی ٹیم کیلیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ چند روز میں ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔