وفاقی حکومت کے 3 ہزار 193 ملازمین نے بیرون ملک سے شادیاں کیں

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
سب سے زیادہ گریڈ 1 سے 8 تک کے  2 ہزار 474 وفاقی ملازمین نے بیرون ممالک سے شادیاں کیں، جواب : فوٹو : فائل

سب سے زیادہ گریڈ 1 سے 8 تک کے 2 ہزار 474 وفاقی ملازمین نے بیرون ممالک سے شادیاں کیں، جواب : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سینیٹ میں بیرون ملک شادیاں کرنے والے  3 ہزار 193 وفاقی ملازمین کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک شادیاں کرنے والے وفاقی ملازمین کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے 3 ہزار 193 ملازمین نے بیرون ملک سے شادیاں کیں اور سب سے زیادہ گریڈ 1 سے 8 تک کے ملازمین نے شادیاں کیں جن کی تعداد 2 ہزار 474 ہے۔

جواب میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے  22 ویں گریڈ تک کے 68 افسران نے بیرون ملک سے شادیاں کیں جن میں سے 22 گریڈ کے صرف ایک افسر نے بیرون ملک بیاہ رچایا اور 20 اور 21 گریڈ کے 3 ،3 افسران نے ملک سے باہر شادی کے سہرے سجائے۔ جب کہ گریڈ 9 سے 16 تک کے 653 افسران دوسرے ممالک سے اپنی دلہنیں لے کر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔