شاہ زیب حسن کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 22 اگست 2017
لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہلخانہ سے ملنے کے لیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہلخانہ سے ملنے کے لیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہل خانہ سے ملنے کیلیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹرشاہ زیب حسن کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، کرکٹر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے، آئین کے تحت کسی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا تاہم پی سی بی کے ایما پر وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر رکھا ہے حالانکہ وہ کسی مقدمے میں ملوث نہیں ہیں۔ درخواست میں شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا کی گئی ہے تاکہ وہ انگلینڈ میں مقیم اپنے اہل خانہ سے ملنے جا سکیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہلخانہ سے ملنے کے لیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔