ڈان لیکس رپورٹ سےمیرا کوئی تعلق نہیں، پرویزرشید

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
ڈان لیکس رپورٹ  آنے بلکہ جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر اطلاعات  فوٹو: فائل

ڈان لیکس رپورٹ آنے بلکہ جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں میں خبر کیسے رکوا سکتا تھا مجھ سے وزارت تو پہلے ہی لے لی گئی تھی۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کے رد عمل میں سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے تو میرا کوئی تعلق ہی نہیں کیوں کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی جب کہ ڈان لیکس رپورٹ  آنے بلکہ جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت  کی  ذمہ داری ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے

سابق وزیرکا کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگایا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں، میں تو چاہتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، کیونکہ رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکلوانے کو اچھی طرح ثابت کرنے کی کوشش کی ہوگی۔

واضح رہے کہ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر ہم سچ بولنے کو روایت اپنالیں تو بہت سی خامیاں دور ہوجائیں گی، ڈان لیکس کی تحقیقات کا فیصلہ حکومت نے کیا اوراس  رپورٹ کو منظرعام پر لانا چاہیے جب کہ یہ حکومت  کی  ذمہ داری ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔