- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
- کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں متوقع کمی نہیں ہو سکی
- کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟
کانفرنس کابائیکاٹ کرنے والوں نےبانی متحدہ کی تقریر کی توثیق کی، فاروق ستار

ہم کو کسی سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں نے ہمارے پچھلے سال کہ اقدام کو نہیں سراہا بلکہ بانی متحدہ کی پاکستان مخالف تقریر کی توثیق کی ہے۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کثیر الجماعتی کانفرنس کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد ایک بڑے مقصد کے لیے کیا تھا اور تمام سیاسی جماعتوں سے شرکت کے لیے رابطہ بھی کیا، ہم نے اس کانفرنس کے لیے بہت محنت کی لیکن آج اس کانفرنس کو پریس کانفرنس میں تبدیل کرنا پڑا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے کل رات تک کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تاہم آج صبح بڑی سیاسی جماعتوں نےاچانک بائیکاٹ کا اعلان کیا، ان جماعتوں کے بائیکاٹ کا ہمیں علم نہیں تھا، ہمیں میڈیا کے ذریعے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کاعلم ہوا، ہمیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کردی
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا بائیکاٹ ان اہم ایشو کا بائیکاٹ ہے جو کانفرنس میں رکھے گئے، ہمارا سفر 2016 سے 2017 تک ہے اور جو جدوجہد ہم نے کی ہے سب کے سامنے ہیں جب کہ گزشتہ سال ملکی سلامتی کے لیے اہم فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے یہ مثال قائم کی اور دشمنی کے تاثر کو ختم کیا، ہمارا وفد پاک سر زمین کے دفتر گیا، یہ تاثرظاہر کرنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنے تمام تر نظریاتی اختلافات کے باوجود ہمارا وفد 25 سالوں کے بعد مہاجر قومی موومنٹ کے دفترگیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سمیت بائیکاٹ کرنے والی دیگر جماعتوں نے ہمارے پچھلے سال کے اقدام کو نہیں سراہا، ہم نے لندن کے نعروں کو مسترد کیا لیکن بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں نے بانی متحدہ کی پاکستان مخالف تقریر کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے لوگوں کو قتل کیا گیا جب کہ قاتل پکڑے گئے ہیں تو جلد انصاف ہونا چاہے، ہم کو کسی سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، ملک کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے آج کی کانفرنس کی تھی۔
فاروق ستار نے کہا کہ جو وزرا اربوں روپے کی کرپشن میں رہے ہیں، ہم نے ان کی سیاسی کرپشن کے خلاف آج کانفرنس رکھی تھی۔ آج جنہوں نے ہماری کانفرنس کا بائیکاٹ کیا اب عوام ان کا بائیکاٹ کریں گے اور اب تم ہمارا بائیکاٹ دیکھنا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجر اتنے کمزور نہیں ہے کہ مودی سے مدد مانگیں، مہاجر اپنے جائز حقوق لینے کی طاقت رکھتے ہیں جب کہ آج فیصلہ ہوگیا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے کون جدوجہد کررہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔