تائیوانی نرس اپنی خوبصورتی کی بدولت فلمی ستاروں سے زیادہ مقبول

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
23 سالہ سیرینا لن کے انساٹا گرام پر صرف 123 پوسٹس پر ہی فالوورز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

23 سالہ سیرینا لن کے انساٹا گرام پر صرف 123 پوسٹس پر ہی فالوورز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کہتے ہیں خوبصورتی کسی کی میراث نہیں ہوتی کیا امیر کیا غریب، قدرت ہر ایک کو دل کھول کر خوبصورتی بانٹتی ہے لیکن اسے اجاگر ہر کوئی نہیں کرسکتا اور جو ایسا کرلے اس کا دیوانہ سارا زمانہ ہوجاتا ہے، ایسا ہی کچھ تائیوان کی ایک نرس کے ساتھ بھی ہوا ہے جو کہ صرف اپنی خوبصورتی ہی کی بدولت سوشل میڈیا پر کئی مقبول فلمی ستاروں سے زیادہ مشہور ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کریمیا کی خوبصورت ترین اٹارنی جنرل کی ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا

23 سالہ سیرینا لن تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک مشہور اسپتال میں نرس ہیں لیکن فارغ وقت میں ان کا شوق اپنا حسین اور گلیمر سے بھرپور سراپا کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا ہے۔ سیرینا سوشل میڈیا میں بھی کافی مقبول ہیں، انساٹا گرام میں صرف 123 پوسٹس پر ہی ان کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، سیرینا کو دنیا کی خوبصورت ترین نرس کہا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ سیرینا کو انساٹاگرام نے باقاعدہ سیلیبریٹی (اہم شخصیت) کا درجہ دے دیا ہے۔ انہیں دنیا کی پہلی نرس مانا جارہا ہے جسے انسٹاگرام نے یہ اسٹیٹس دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب کی خوبصورت ترین رکن اسمبلی اور ان کا مہنگا ترین گھر

سوشل میڈیا میں جہاں سیرینا کے چاہنے والے بڑھتے جارہے ہیں وہیں ان پر تنقید کرنے والے بھی کم نہیں ہیں، تائیوانی دوشیزہ پر تنقید کے تیر چلانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مقدس پیشے سے بددیانتی کی مرتکب ہورہی ہے۔ لوگوں کی جان بچانے اور اور صحت مندانہ زندگی کی جانب لانے والی نرس کو اپنے پیشے کے حرمت کا خیال رکھنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دنیا کی خوبصورت ترین آنکھیں رکھنے والی اداکارائیں

ناقدین کی باتوں کو سیرینا دل پر لینے کے بجائے کہتی ہیں کہ ’’میں کوئی خاص انسان نہیں بلکہ ایک عام سی زندگی گزار رہی ہوں، میں وہی کچھ کرتی ہوں جس سے مجھے خوشی ملے، کہیں بھی ایسا کوئی قانون نہیں جو مجھے اپنے پیشے کے بعد ماڈلنگ کرنے سے روک سکے‘‘.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔