فرح خان کا انانیا کو چنکی پانڈے کی بیٹی ماننے سے انکار

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
انانیا پانڈے چنکی پانڈے کی ہی بیٹی ہیں یہ جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے، فرح خان ۔ فوٹو : فائل

انانیا پانڈے چنکی پانڈے کی ہی بیٹی ہیں یہ جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے، فرح خان ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی فلم ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے انانیا پانڈے کو اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چنکی پانڈے کی اہلیہ بھاونا نے گزشتہ دنوں اپنی بیٹی انانیا پانڈے کے ہمراہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ صارفین نے انانیا پانڈے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے لیکن وہیں فرح خان کے کمنٹ نے سب کو حیران کردیا۔

فرح خان نے از راہ مذاق تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی انانیا پانڈے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے کیوں کہ وہ اتنی پیاری ہیں کہ چنکی پانڈے کی بیٹی نہیں لگتیں۔

خیال رہے کہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ 18 سالہ انانیا پانڈے جلد بالی ووڈ میں بھی انٹری کرنے والی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘ میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔