- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ایشا دیول ایک بار پھر شادی کرنے کو تیار
ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالینی کی صاحبزادی ایشا دیول اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل دوبارہ شادی کریں گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول اور ان کے شوہر بھارت ٹٹکانی اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل 24 اگست کو دوبارہ شادی کریں گے تاہم اس بار وہ 7 نہیں بلکہ صرف تین پھیرے لیں گے۔ دراصل ایشا دیول اور بھارت ٹٹکانی کے دوبارہ پھیرے لینے کی وجہ خاندانی رسومات ہیں جس کے تحت یہ ضروری ہے کہ گود بھرائی کی تقریب میں ہونے والے بچے کے ماں اور باپ دوبارہ پھیرے لیں۔
گود بھرائی کی تقریب کے دوران ایشا دیول کی مہندی کی رسم بھی کی جائے گی اور بالکل شادی والا ماحول ہوگا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔
خیال رہے کہ ایشا دیول خود بھی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ زیادہ کامیاب ہیروئن ثابت نہ ہوسکیں اور آج کل فلموں سے دور ہیں۔ ان کے بھائی سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول جب کہ والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔