پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 22 اگست 2017
سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29 اکتوبر کر لاہور میں مختصر فارمیٹ کے میچز کا انعقاد ہو گا ۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29 اکتوبر کر لاہور میں مختصر فارمیٹ کے میچز کا انعقاد ہو گا ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلیے مجوزہ شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کی سیریز میں 13، 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو مقابلے ہوں گے۔ 26 مئی کو دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جب کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29 اکتوبر کر لاہور میں مختصر فارمیٹ کے میچز کا انعقاد ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کولنگ ووڈ، ڈوپلیسی، مورکل اور سیموئل بدری ورلڈ الیون میں شمولیت پرآمادہ

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اعلان کر چکے ہیں کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے لاہور آئے گی جب کہ اس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آ کرٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔