چلی :جنگل میں آگ لگنے سے 27 افراد زخمی، 70 سے زائد مکان تباہ

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2013
آگ کو بجھانے کےآپریشن میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 700 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں ، فوٹو: رائٹرز

آگ کو بجھانے کےآپریشن میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 700 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں ، فوٹو: رائٹرز

والپریسو: چلی  کے جنگل میں لگی آگ نے قریبی آبادیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 27 افراد زخمی  جبکہ  70 سے زائد مکان تباہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چلی کےشہر والپریسو کے جنگل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتےقریبی آبادیوں  تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت  27 افراد زخمی جبکہ  70 سے زائد مکان تباہ ہوگئے تاہم 500 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

آگ کو بجھانے کےآپریشن میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 700 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آگ کے بعد مختلف مقامات  پر لوٹ مار کرنے والے 3 افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔