کوریا میں ناخنوں پر روشن ایل ای ڈی کا رحجان

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
پارک یونک یونگ ایک ماڈل ہیں اور انہوں نے ایل ای ڈی والے ناخن متعارف کرائے ہیں۔ فوٹو: فائل

پارک یونک یونگ ایک ماڈل ہیں اور انہوں نے ایل ای ڈی والے ناخن متعارف کرائے ہیں۔ فوٹو: فائل

جنوبی کوریا: ایل ای ڈی والی جعلی پلکوں کے بعد اب کوریا میں ناخنوں کو ایل ای ڈی سے روشن کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد اپنے ناخنوں پر رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیاں لگوارہی ہیں۔

اس فن کو پارک یونک یونگ نے متعارف کرایا ہے جو ناخنوں کی آرائش کے ماہر ہیں۔ انہوں نے خواتین میں ناخنوں کے آرٹ اور آرائش کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے نظر نہ آنے والے تاروں سے جوڑا ہے۔ لیکن اس کے لیے پارک نے ایک نیا اور مشکل طریقہ بھی اختیار کیا ہے۔

پارک یونک یونگ سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں اور انہوں نے ناخنوں کے لیے ایئرنگ جیسے ڈیزائن بنائے ہیں۔ وہ جعلی ناخنوں میں ایک سوراخ کرتی ہیں اور اس پر ایک جگمگاتے ہیرے جیسی ایل ای ڈی فٹ کرکےناخن کے پیچھے چھوٹی بیٹریاں لگاتی ہیں۔ لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایک بیٹری کتنی دیر تک روشنی کو جلاتی رہے گی۔ اس کامیابی کے بعد اب پارک تجارتی طور پر ناخنوں کو روشن کرنے والی ایل ڈی بنانا چاہتی ہیں۔

انسٹا گرام اور فیس بک ان کے ایل ای ڈی ناخن بہت مقبول ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔