- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
ایواکاڈو کی گٹھلی کا چھلکا کینسر اور دل کے لیے مفید
ٹیکساس: ایواکاڈو یا ’’مگر ناشپاتی‘‘ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے جس کے لاتعداد طبی فوائد سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس کی گٹھلی کا اوپری چھلکا بھی صحت کے خزانے سے کسی طرح کم نہیں ہے۔
ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اکثر بیکار سمجھ کر پھینکے جانے والے ایواکاڈو بیج پر موجود باریک چھلکے میں طبی فوائد کوٹ کوٹ کر بھرے ہیں۔ اس میں موجود کئی اقسام کے کیمیکل متعدد جراثیم کو تباہ کرتے ہیں اور امراضِ قلب اور کینسر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس ریو گرانڈ ویلی کے شعبہ کیمیا کے ڈاکٹر دیبا ششپانڈے پادھیا اور ان کے ساتھیوں نے امریکا کے مرغوب پھل کی گٹھلی میں حیرت انگیز طبی خواص دریافت کر کے ان کی تفصیلات امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی ہیں۔
اردو میں ایواکاڈو ’’مگرناشپاتی‘‘ کہلاتا ہے اور اس کے ان گنت فوائد پہلے بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں مثلاً یہ کولیسٹرول گھٹاتا ہے، موٹاپا کم کرتا ہے، دل کو تقویت دیتا ہے اور کئی طرح کے امراض کو بھگاتا ہے۔ ماہرین نے ایواکاڈو کی 300 گٹھلیوں کا چھلکا جمع کر کے اس کا پاؤڈر تیار کیا اور اسے پروسیس کرکے دو چمچے تیل اور ایک چمچہ چکنائی میں تبدیل کیا۔
اس کے بعد کرومیٹوگرافی اور ماس اسپیکٹرومیٹری کے ذریعے اس کا جائزہ لیا گیا تو تیل میں 116 اقسام کے مختلف مرکبات (کمپاؤنڈ) دریافت ہوئے۔ ان میں تین کمپاؤنڈ بہت کارآمد نکلے جن کے نام بیہنائل الکحل، ڈوڈیسینوئک ایسڈ اور ہیپٹا کوسین تھے جو بالترتیب جراثیم ختم کرنے، اچھے کولیسٹرول کو پروان چڑھانے اور سرطانی رسولیوں کو ختم کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگلی مرتبہ آپ ایواکاڈو کی گٹھلی کا چھلکا بھی کھا جائیں کیونکہ اس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اس کی گھٹلی کھانے کی کوشش نہ کیجئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔