- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
انتخابات صاف وشفاف ہوئے تو بلوچستان میں امن قائم ہوجائے گا، چیف جسٹس
اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے اور الیکشن صاف و شفاف ہو ئے تو بلوچستان میں امن قائم ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےاپنےریمارکس میں کہا کہ اسمبلیوں میں عوام کی حقیقی نمائندگی ہونی چاہئے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں لوگوں کو فری ہینڈ دیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے بغیر سول نظام پوری طرح نافذکیا جائےاورامن کے نام پر قائم مختلف فورسز کو ختم کیا جائے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ ایف سی کی موجودگی میں لوگ ایسا تصور کرتے ہیں جیسے انھیں فتح کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سمزمیڈیکل اورجنرل اسٹورز بلکہ فٹ پاتھوں پر بک رہی ہیں،غیر قانونی سمز کو دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،اغوا اور فرقہ واریت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کا موبائل کمپنیاں نوٹس لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔