پاکستان نے ابدالی میزائل حتف ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2013
ابدالی حتف ٹومیزائل 180 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،آئی ایس پی آر ، فوٹو: فائل

ابدالی حتف ٹومیزائل 180 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،آئی ایس پی آر ، فوٹو: فائل

راولپنڈی:  پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایٹمی بیلسٹک میزائل ابدالی حتف ٹوکا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل 180 کلومیٹر تک ہدف کو  نشانہ بنا سکتا  ہے.

آئی ایس پی آر کے  ترجمان کے مطابق2 میزائل فائر کیے گئے جنہوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا ،  ابدالی حتف ٹو میزائل 180 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ  ابدالی میزائل  روائتی کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت  رکھتا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے تجربہ دیکھا اورکامیابی پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی اورکہا کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس موقع پرا سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورس کے سربراہ اور دیگراعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

صدرآصف زرداری  اور وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کامیاب میزائل تجربے سے آپریشنل اورا سٹریٹجک سطح پر جوہری صلاحیت  مزید مستحکم ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔