لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2013
پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے شہید کئے جانے والے فوجی کی میت کی واپسی کا مطالبہ کیا، فوٹو: رائٹرز/ فائل

پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے شہید کئے جانے والے فوجی کی میت کی واپسی کا مطالبہ کیا، فوٹو: رائٹرز/ فائل

لائن آف کنٹرول پر غلطی سے  مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے پاکستانی فوجی کو بھارتی افواج نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹرمیں غلطی سے سرحد پار کر نے والے پاک فوج کے جوان کو بھارتی افواج نے شہید کردیا ، پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے آج اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے شہید کئے جانے والے فوجی کی میت واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے میت واپس کر نے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے  اور امید کی جارہی ہے کہ فوجی کا جسد خاکی آج پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔