نیوزی لینڈ کے 100 سالہ سابق کرکٹر چل بسے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
ٹام پچرڈ نے 200 فرسٹ کلاس میچز کے دوران پچر نے 23.30 کی اوسط سے 818 وکٹیں لیں۔ فوٹو : فائل

ٹام پچرڈ نے 200 فرسٹ کلاس میچز کے دوران پچر نے 23.30 کی اوسط سے 818 وکٹیں لیں۔ فوٹو : فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹام پچرڈ 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق فاسٹ بولر ٹام پچرڈ ان بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک قرار دیے جاتے ہیں جنھیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، ایک بار انھیں 20 برس کی عمر میں 1937 میں ٹیم میں طلب بھی کیا گیا تھا، مگر دوسری جنگ عظیم کے باعث وہ ٹیسٹ کیپ حاصل نہیں کرپائے جبکہ 1949 کے ٹور میں نیوزی لینڈ نے انھیں نظر انداز کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر نے 1940 اور 1950 کی دہائی میں ورکشائر کی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا۔ انہوں نے 200 فرسٹ کلاس میچز کے دوران پچر نے 23.30 کی اوسط سے 818 وکٹیں لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔