- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گئی
کراچی: پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز ملتان سلطانز میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گئی۔
وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنے کھیلنے کے دور میں دنیا کی خطرناک ترین فاسٹ بولنگ جوڑی قرار دیا جاتا تھا، یہ پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز ملتان سلطانز میں یکجا ہونے جارہی تھی جہاں پر وسیم کو پہلے ہی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کیا جاچکا ہے، وقار یونس سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے بات چیت جاری تھی جوکسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوچکی، یہ بات ان شائقین کے لیے حیران کن نہیں جو ان دونوں کو ماضی کے دنوں سے جانتے ہیں، تب بھی ہمیشہ ہی وسیم اکرم اور وقار یونس میں مقابلہ رہا اور ان کے تعلقات کشیدہ رہے تھے۔
وقار یونس نے ویب سائٹ ’کرک انفو‘ سے بات چیت میں کہا کہ میری بات چیت ہوئی مگر کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچ پائے، ملتان سلطانز کے مالکان اچھے لوگ ہیں، مجھے ان کی جانب سے ملنے والی آفر پر خوشی ہوئی تھی، میں وہاں پر وسیم اکرم کے ساتھ دوبارہ مل کر کام کرسکتا تھا، اگر ہم دونوں ایک ہی ٹیم کے لیے ایک ہی مقصد کی خاطر کام کرتے تو اچھا ہوتا، میں وسیم بھائی کے اپنی ٹیم تیار کرنے سے متعلق پلان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
وقار یونس کی ایک رات قبل ایک نجی ٹی وی سے بات چیت سے بھی صاف محسوس ہوا کہ انھیں اصل مسئلہ ہی وسیم اکرم سے ہے، ان کا کہنا تھاکہ ’وسیم بھائی جو ٹیم چاہتے ہیں وہ بنائیں گے اور ممکنہ طور پر میں ان کے پلان کی راہ میں نہیں آؤں گا، ویسے بھی میں ان کے پلان میں کبھی شامل ہی نہیں تھا‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں ہمیشہ سے ہی ملتان کا حصہ بننا چاہتا تھا کیونکہ میرا تعلق جنوبی پنجاب سے ہی ہے، اس فرنچائز کا حصہ نہ بن پانا میرے لیے مایوس کن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔