ترکی میں سابق انٹرنیشنل گول کیپرگرفتار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
عمر پر ایک مخصوص ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس سے میسجز بھیجنے کا الزام ہے . فوٹو : فائل

عمر پر ایک مخصوص ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس سے میسجز بھیجنے کا الزام ہے . فوٹو : فائل

استنبول: ترکش حکام نے صدر طیب اردگان کے خلاف گزشتہ برس فوج کی ناکام بغاوت سے تعلق کے الزام پر سابق انٹرنیشنل فٹبال گول کیپر عمر کیٹک کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ان سے اس کیس میں تحقیقات کی جائیں گی، عمر پر ایک مخصوص ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس سے میسجز بھیجنے کا الزام ہے جسے زیادہ تر بغاوت کے پس پشت فتح اللہ گولان اور ان کے حامی ایک دوسرے کو پیغام رسانی کیلیے استعمال کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔