- ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
- رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ مانگنے والے 4 ملز م گرفتار
- حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا، آصف زرداری
- امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی ٹیلی فونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال
- چین میں 14 دن سے دبے 11 کان کنوں کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا
- عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی فوجی اڈے کے نزدیک راکٹ حملے
- پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاریخ بتائے، استقبال کریں گے، شیخ رشید
- نائیجیریا میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ایک رکن ہلاک، 15 یرغمال
- جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ اور بینک کی گاڑی پر حملے، 9 ہلاکتیں
- موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، مصباح الحق
- بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
- لاہور میں تیزرفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، 3 نوجوان جاں بحق
- گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی
- ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
- بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان
- پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
وقار یونس نے کامران اکمل کا الزام مسترد کردیا

فٹنس پر سمجھوتہ کرنے سے ہر شعبے میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے، وقار یونس : فوٹو : فائل
لاہور: وقار یونس نے قومی ٹیم میں اپنی پالیسیوں کا تسلسل برقراررکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہاکہ فٹنس پر سمجھوتہ کرنے سے ہر شعبے میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے،کامران اکمل میری کوچنگ میں صرف 3 ٹیسٹ کھیلے، کیریئر تباہ کرنے کا الزام درست نہیں، سرفراز احمد پر ٹیسٹ کرکٹ کا اضافی دباؤ ہوگا۔
ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہاکہ ٹیم میں کسی بات پر کرکٹرز اور کوچ کا اختلاف ہوسکتا ہے، کھلاڑی کو ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے، عمر اکمل نے مکی آرتھر کے بیان کو سنجیدہ لے کر غلطی کی، فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،اس سے ہر شعبے میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے، مکی آرتھر عمر اکمل سمیت کسی سے کوئی رعایت نہیں برت رہے تو اچھی بات ہے، بھارت نے یوراج سنگھ کو باہر بٹھا دیا،میں اپنے دور میں اسی بات پر زور دیتا رہا، اب پی سی بی میری دی گئی پالیسیوں کا تسلسل برقراررکھ رہا ہے تو بڑی خوشی کی بات ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی جانب سے کیریئر تباہ کرنے کا الزام درست نہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین کی کرکٹ ہمارے ہاتھوں میں پروان چڑھی، میری کوچنگ میں وہ صرف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں،دراصل پی سی بی غیر ملکی کوچزکو زیادہ آزادانہ انداز میں کام کرنے کا موقع دیتا ہے،پاکستانی کوچز کے بارے میں میڈیا میں فضول چیزیں پھیل جاتی ہیں کہ بڑا کرکٹر اپنے زعم میں رہتا ہے،کسی کو خاطر میں نہیں لاتا،میں بڑا کھلاڑی تھا تو کیا یہ میرا قصور ہے،کوئی کس طرح کہہ سکتا ہے کہ اسٹار پلیئر لازمی طور پر کوچنگ میں ناکام ہوگا۔
وقار یونس نے کہا کہ سرفراز احمد پر ٹیسٹ کرکٹ کا اضافی دبائو ہوگا،طویل فارمیٹ میں بطور کپتان سارا دن وکٹوں کے پیچھے بھی ذمہ داری اٹھانا اور بیٹنگ بھی کرنا ذرا مشکل کام ہے، البتہ انھوں نے ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دی،ان کی صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ وقار یونس نے کہا کہ عامر کی واپسی پر کئی سینئرز سمیت سب مخالف تھے لیکن چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کیخلاف اسپیل پر سب انکے گن گارہے ہیں، حسن بھی اچھے پیسر اور رومان رئیس میں ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولر بننے کی بڑی اہلیت ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کی مقدار کم اور معیار زیادہ کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔