ٹینس اسٹارز میچز چھوڑ چھاڑ کر سورج گرہن کا نظارہ کرنے لگے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
ایلزی کورنیٹ اور جینی بوچارڈ سمیت معروف کھلاڑیوں نے خصوصی چشمے پہن کر یہ تجربہ کیا۔
 فوٹو : فائل

ایلزی کورنیٹ اور جینی بوچارڈ سمیت معروف کھلاڑیوں نے خصوصی چشمے پہن کر یہ تجربہ کیا۔ فوٹو : فائل

نیو ہیون: امریکا میں ٹینس اسٹارز میچ چھوڑ چھاڑ کر سورج گرہن کا نظارہ کرنے لگے۔

پیر کے روز امریکا کی بعض ریاستوں میں مکمل سورج گرہن ہوا تاہم کنیکٹیک میں یہ جزوی رہا، سورج اور زمین کے درمیان حائل ہونے والے چاند نے یہاں سورج کو 75 فیصد اپنی اوٹ میں ڈھانپا ہوا تھا، میچز صبح دس بجے ہی شروع کردیے گئے تھے۔ ایلزی کورنیٹ اور جینی بوچارڈ سمیت معروف کھلاڑیوں نے خصوصی چشمے پہن کر یہ تجربہ کیا جب کہ سورج گرہن کی وجہ سے کنیکٹیکٹ ٹینس ایونٹ میں میچز کے اوقات ہی تبدیل کرنا پڑ گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔