ریکارڈ بزنس کرنیوالی پرانی فلموں کی دوبارہ نمائش کی جائے گی

قیصر افتخار  بدھ 23 اگست 2017
 عیدالاضحی پرملٹی اسٹار فلم ’’بھائی لوگ‘‘ کونمائش کیلیے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحی پرملٹی اسٹار فلم ’’بھائی لوگ‘‘ کونمائش کیلیے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل۔ فوٹو: فائل

 لاہور: جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی پاکستانی فلموں کے انداز میں یکسانیت کے باعث سینئر فلم میکرز نے عیدالاضحیٰ کے دنگل میں چند برس قبل ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں کو میدان میں اتارنے پرغورشروع کردیا۔

فلم کے پروڈیوسرچوہدری اعجاز کامران نے تصدیق کرتے ہوئے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ آج کے دورمیں ملٹی اسٹارکاسٹ فلمیں بننے کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ نہیں کررہی اس لیے عیدالاضحٰی کے موقع پر’’بھائی لوگ‘‘ کو ایک مرتبہ پھرسے لگانے کا فیصلہ کیا۔ یہ بات توکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ’’بھائی لوگ ‘‘ نے ملک بھرمیں زبردست بزنس کیا تھا۔ کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، ندیم، جاوید شیخ، نور، میرا، شمعون عباسی، اسلم شیخ، صلہ حسین اور معمررانا شامل تھے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پرملٹی اسٹارکاسٹ فلم ’’بھائی لوگ‘‘ کو نمائش کے لیے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔