کاؤنٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی کی شاندار بیٹنگ

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی۔ فوٹو: ٹوئیٹر

شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی۔ فوٹو: ٹوئیٹر

 لندن: نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلینڈ کھیلے جانیوالی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی۔ ہمپشائر نے آفریدی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آفریدی کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ یہ شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے دوسری تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔