وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017

وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری دیں گے: فوٹو: فائل

وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری دیں گے: فوٹو: فائل

جدہ: شاہد خاقان عباسی بطوروزیراعظم اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال ڈپٹی گورنر مکہ عبداللہ بن بندرنے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی اورخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔