اداکارہ میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے؛میرا؛فوٹوفائل

ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے؛میرا؛فوٹوفائل

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

پاکستانی اسکینڈل کوئین اور معروف اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے ، فلمیں اور جاندار کردار نہ ہونے کے باوجود میرا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں میڈیا کی بھرپور کوریج ملتی ہے اور وہ خبروں میں رہنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈھ لیتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے پریانکا چوپڑا کو بھی نہ بخشا

حال ہی میں میرانے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔

اگر یہ بات پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان یا صبا قمر نے کی ہوتی تو لوگوں کو اتنی حیرانی نہ ہوتی لیکن یہ اعلان میرا کی جانب سے سامنے آیا ہے اسلئے لوگوں کویقین نہیں آرہا کہ اداکارہ میرا سچ میں ہالی ووڈ پروجیکٹ کرنے جارہی ہیں۔

بعض ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ لوگوں نے میرا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی کی دعا دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ واقعی ہالی ووڈ پروجیکٹ ہے یا پھر کوئی مختصر دورانیے کی فلم جس میں عجیب مسکراہٹ والا گنجا شخص ہوگا۔

https://twitter.com/NoMatch3/status/899170255330828288

ایک صارف نے میرا کی اس پوسٹ کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں فلم،ہدایت کار اور اس فلم پر پیسہ لگانے والے سرمایہ دار کے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/LIBRA_7720/status/898799128754311168

ایک اور صارف نے مذاقاً لکھا کہ یہ فلم یقیناً ایکشن اور تھرلر سے بھرپور لیکن گونگی فلم ہوگی۔

ایک اور صارف نے لکھا میرا جی نے شاید غلطی سے ہالی ووڈ لکھ دیا ہے دراصل وہ لالی ووڈ لکھنا چاہتی تھیں۔

https://twitter.com/SyedWahidShah6/status/898743029389045760

جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ میرا سے انگلش کی ایک لائن ٹھیک سے نہیں بولی جاتی تووہ کس طرح پورا اسکرپٹ پڑھیں گی؟

ایک اور صارف نے صرف اتنا لکھا ’’اللہ رحم‘‘

کچھ صارفین نے میرا کے حق میں ٹوئٹس کرتے ہوئے انہیں کیرئیر میں آگے بڑھنے کی دعائیں دیتے ہوئے لکھا کہ میرا جی آپ کو ضرور یہ پروجیکٹ کرنا چاہئے۔

https://twitter.com/MohsinSherazi14/status/898911703127265284

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔