ہری پورمیں ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
ڈاکومنی چینجر سے 20 ہزاربرطانوی پاؤنڈز بھی لوٹ کر لے گئے، پولیس: فوٹو: فائل

ڈاکومنی چینجر سے 20 ہزاربرطانوی پاؤنڈز بھی لوٹ کر لے گئے، پولیس: فوٹو: فائل

ہری پور: جی ٹی روڈ پر ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ہری پورمیں جی ٹی روڈ پر واقع منی چینجر کی دکان میں 3 ڈاکو داخل ہوئے، سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کی کوشش کے دوران ایک ملازم نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے ملازم زخمی ہوگیا، جس کے بعد ڈاکو وہاں موجود ملکی اورغیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو 2 کروڑ روپے اور 20 ہزار برطانوی پاؤنڈز لوٹ کر فرارہوئے ہیں، وہ پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے، ڈکیتی کے لیے انہوں نے اس ملازم کا پیچھا کیا جو رقم سے بھرا تھیلا دکان پر لایا تھا اور موقع پاتے ہی انہوں نے کارروائی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔