ٹرمپ کی الزام تراشی؛ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
تحریک التوا میں تحریک انصاف نے ایوان کی کارروائی روک کرصورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا: فوٹو: فائل

تحریک التوا میں تحریک انصاف نے ایوان کی کارروائی روک کرصورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے جنم لینے والی صورتحال پربحث کیلئے تحریک التواء جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریرسے جنم لینے والی صورتحال پربحث کیلئے تحریک التواء داخل کرادی۔ تحریک التواء عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسدعمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات 38 سال سے بھگت رہے ہیں، اعزازچوہدری

تحریک التوا میں تحریک انصاف نے ایوان کی کارروائی روک کر صورتحال پربحث کا مطالبہ کیا ہے، تحریک میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان پر دہشت گردی کی افزائش کا سنگین الزام عائد کیا حالانکہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قوم نے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان پالیسی میں پاکستان پرالزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے جب کہ  آئندہ کیلیے پاکستان سے ایک بار پھرڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔